کندھکوٹ عدالت کا ملزمان کو 2سال کیلئے 5وقت نماز،40درخت لگانے کا حکم

کندھکوٹ عدالت کا ملزمان کو 2سال کیلئے 5وقت نماز،40درخت لگانے کا حکم

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کندھکوٹ میں عدالت نے تین ماہ قبل بجلی کی تاروں میں الجھ کر تین بھینسوں کے مرنے کے کیس کا منفرد فیصلہ سنادیا۔کندھکوٹ میں تین ماہ قبل بجلی کے گرے تاروں میں الجھ کر تین بھینسیں ہلاک ہوگئی تھیں جس پر اسکے مالک نے سیپکو اہلکاروں کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ سول کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹ اور لائن مین کو دو سال تک پانچ وقت نماز پڑھنے، 40 درخت لگانے، ہر جمعہ کو دو مساجد کی صفائی اور ہر ماہ 10 حدیثیں یاد کرنے کا حکم سنادیا۔ عدالت نے پولیس کو بھی حکم دیا کہ ہر ماہ سزایافتہ عملداروں کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

انوکھی سزا

مزید :

صفحہ اول -