30ستمبرتک ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیاں لگنے والی ہیں، شیخ رشید

  30ستمبرتک ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیاں لگنے والی ہیں، شیخ رشید

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز نہ لگوانے والوں کیلیے 30ستمبر کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگیں گی۔ہفتہ کو شیخ رشید نے کورونا وبا سے متعلق قوم کے نام پیغام میں کہا کہ این سی او سی نے کورونا کیخلاف زبردست کام کیا جسے دنیا تسلیم کرتی ہے، شیخ رشید نے قوم سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 30ستمبر تک دوسری ڈوز بھی لگوا لیں، کیونکہ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ 30ستمبر کے بعد بہت سی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے، 30ستمبر سے پہلے پہلے ویکسین کی دونوں ڈوز مکمل کر کے اپنے خاندان اور اولاد کو بچائیں اور ملک کی خدمت کریں۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -