غیرقانونی تقرری ریفرنس، پرویز اشرف کی بریت درخواست مسترد

غیرقانونی تقرری ریفرنس، پرویز اشرف کی بریت درخواست مسترد

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)  نیب نے غیرقانونی تقرری ریفرنس میں راجہ پرویزاشرف کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔ ہفتہ کو سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی غیرقانونی تقرری کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ احتساب عدالت اسلام آباد نے راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملزمان کے خلاف ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا،نیب نے یہ ریفرنس کس بنیاد پر بنایا اور دونوں سابق وزرائے اعظم پر کیا الزامات تھے جانتے ہیں۔عدالت کے تفصیلی فیصلے کے مطابق راجہ پرویز اشرف توقیر صادق تقرری کمیٹی کے چیئرمین اور یوسف رضا گیلانی تقرری اتھارٹی تھے۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف  پر الزام یہ ہے کہ توقیر صادق کی تعلیم، تجربہ کم اور اسناد بھی غیر تصدیق شدہ تھی جن کمپنیوں کا تجربہ ظاہر کیا وہ جعلی ثابت ہوئیں جبکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا ریفرنس بھی دائر ہے۔ریفرنس میں سابق سیکریٹری سکندر حیات میکن اور سابق ای ڈی اوگرا جاوید نذیر کی درخواستیں بھی مسترد کی گئیں۔

غیرقانونی تقرری ریفرنس

مزید :

صفحہ اول -