آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

  آصف زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، ان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان اور عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاز لسٹ جاری کردی۔درخواست میں آصف زرداری کی بطور پارٹی سربراہ اور رکن قومی اسمبلی تاحیات نااہلی کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ زرداری نے اپنے اثاثے چھپائے۔ اثاثے چھپانے پر آصف زرداری صادق اور امین نہیں رہے اور رکن اسمبلی بننے کے اہل نہیں، آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت سابق صدر کو نااہل قرار دیا جائے۔ 

 آصف زرداری 

مزید :

صفحہ اول -