جمائما خان نے پاکستانی رکشہ تلاش  کر لیا، انسٹا گرام پر تصاویر شیئر کر دیں 

  جمائما خان نے پاکستانی رکشہ تلاش  کر لیا، انسٹا گرام پر تصاویر شیئر کر دیں 

  

لندن (این این آئی) برطانوی پروڈیوسر جمائما خان نے پاکستانی رکشے کو تلاش کر لیا۔جمائما خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پاکستانی رکشہ ملنے کے بعد کی تصاویر شیئر کر دیں جس کی انہیں تلاش تھی۔انہوں نے اپنی شیئر کردہ تصاویر اور ویڈیو پر لکھا کہ کورونا کے دور میں فلم سازی کا جادو۔واضح رہے کہ  جمائما گولڈ اسمتھ کو لندن میں پاکستان اسٹائل کے رکشے کی تلاش تھی جسے تلاش کرنے میں وہ کامیاب ہو گئیں۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہمیں لندن میں فلم کے لیے پاکستانی اسٹائل کے رکشے کی ضرورت ہے۔ رکشہ اگلے ہفتے منگل اور جمعہ کو چاہیے، کیا کوئی کسی کو جانتا ہے جس کے پاس(رکشہ) ہے؟جواب میں ایک پاکستانی صارف احتشام الحق نے ان کے مطلوبہ رکشے سے متعلق معلومات دیں جس کے جواب میں جمائما نے ان سے رابطے کے لیے کہا تھا۔واضح رہے کہ جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع ہوگئی ہے۔

جمائما خان

مزید :

صفحہ اول -