ڈالر کی اڑان رک نہ سکی!

ڈالر کی اڑان رک نہ سکی!

  

ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے نے پریشانی پیدا کر دی  ہے اور اب سٹیٹ بینک نے درآمدات میں کمی کی تجویز دے دی ہے۔ گزشتہ روز ڈالر کے انٹر بینک نرخ میں 25پیسے اور کھلے بازار میں پچاس پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 170.90 روپے ہو گئی۔ یہ تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ دوسری طرف محکمہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح بھی بڑھی جو گزشتہ ہفتے کے دوران 13.88فیصد رہی، روپے کی قدر میں کمی مجموعی طور پر اشیائے ضرورت کے نرخوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔ سٹیٹ بینک کی تجویز کا مقصد یہی ہے کہ درآمدات پر خرچ ہونے والے زرمبادلہ کو بچایا جائے۔ گاڑیوں، میک اپ کی اشیاء (کاسمٹیکس) ماسٹر ہاتھ، وارنش، ٹیکسٹائل کی مختلف اشیاء اور لگژری اشیاء کی فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں کہ ان کی درآمد پر پابندی لگا کر زرمبادلہ بچایا جا سکے گا۔یہ اقدامات کتنے نتیجہ خیز ثابت ہوں گے، اس وقت کچھ کہنا ممکن نہیں۔ اللہ تعالیٰ رحم فرمائے۔

مزید :

رائے -اداریہ -