جامعہ ملاکنڈ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری رہے گا،وی سی 

جامعہ ملاکنڈ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری رہے گا،وی سی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکدرہ(تحصیل رپورٹر)ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر گل زمان نے کہاہے کہ جامعہ ملاکنڈ میں ترقی کی سرگرمیوں کاسفر جاری رہے گااور اسے دنیا کا بہترین تعلیمی ادارہ بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے وہ گزشتہ روز ملاکنڈ یونیورسٹی کی اٹھارہ ہزار رننگ فٹ تعمیرکردہ باؤنڈری وال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے، ڈائریکٹر ورکس محمد نعیم، ڈپٹی ڈائریکٹر ورکس عباس خان اور انجینئر محمد اسحاق بھی اس موقع پر موجود تھے۔