ڈیرہ،پولیس کا قمار بازی کے  اڈہ پر چھاپہ،10 جواری گرفتار

ڈیرہ،پولیس کا قمار بازی کے  اڈہ پر چھاپہ،10 جواری گرفتار

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ ٹان پویس نے علاقہ ظفر آبادکالونی میں قماربازی کی محفل الٹ دی،دا پر لگی رقم برآمد،10جواریوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹان پولیس نے ڈی ایس پی صدر سرکل حافظ عدنان خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں کے دوران طفر آباد کالونی میں جوئے کی محفل کی اطلاع پر چھاپہ  مار کر دس جواریوں کو رنگے ہاتھوں دھرلیا۔ پولیس نے گرفتار جواریوں سے  دا پر لگی 23ہزار50روپے کی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -