ڈبگری گارڈن، سعید  انور کے قاتلوں کی گرفتاری  کیلئے احتجاجی مظاہرہ

ڈبگری گارڈن، سعید  انور کے قاتلوں کی گرفتاری  کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)سنٹرل ضلع کرم یوتھ نے ڈبگری گارڈ ن میں قتل  ہونیوالے سعید انور کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں کثیر تعداد میں کیمسٹس اور مقتول کے لواحقین نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھ تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت ڈبگری گارڈن خوشحال میڈیکل سنٹر کے صدر منیر بنگش اور دیگر نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل پہلے خوشحال میڈیکل سنٹر ڈبگری گارڈن پشاور میں ضلع کرم سے تعلق رکھنے والاے نوجوان سعید انور کو نا معلوم افراد نے بے دردی سے قتل کیا تھا تاہم قاتل ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے باوجود قاتل کا گرفتار نہ ہونا پولیس کی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہے جبکہ وزیر اعلیٰ اور ائی جی خیبر پختونخوا نے بھی اس حوالے سے کوئی نوٹس نہیں لیا جو قابل مذمت ہے مظاہرین نے قاتل کی گرفتاری کیلئے حکومت کو 10 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دیتے  ہوئے  مطالبہ کیا ہے کہ قاتل کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے،جبکہ قبائلی نوجوانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے  بصورت دیگر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -