چارسدہ،رات کی تاریکی میں 11 سالہ لڑکی اغواء

چارسدہ،رات کی تاریکی میں 11 سالہ لڑکی اغواء

  

چارسدہ(بیورورپورٹ)پولیس سٹیشن خانماہی کے حدود بہولہ میں رات کی تاریکی میں ملزمان نے گھرمیں گھس کر 11سالہ لڑکی کواغواء کر لیا۔ ملزمان کی جانب سے کم عمرلڑکی سے نکاح کی دھمکی کے باوجود پولیس کی جانب سے کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ اس حوالے سے چارسدہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گل بر خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب ملزمان  جبار،امیر باچا اور میر زادہ سمیت متعدد افراد ان کے گھر میں داخل ہو گئے اور انہیں مار پیٹھ کر ان کی گیارہ سالہ بچی زکیہ کو ساتھ لے گئے۔ متاثرہ خاندان کے مطابق ملزمان کے خلاف پولیس سٹیشن خان ماہی میں بچی کی اغواء اور اس سے زبردستی نکاح پڑھانے کی دھمکی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ان ملزمان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئے۔ دوسری جانب متاثرہ خاندان اور ملزمان دونوں کا تعلق بھی ضلع دیر سے ہیں جبکہ دونوں فریقین ایک دوسرے کو عرصہ دراز سے جانتے ہیں۔متاثرہ خاندان کے مطابق لڑکی کی بازیابی کی جانب سے پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -