آل پاکستان کلاس فور ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈی پی او سے ملاقات

آل پاکستان کلاس فور ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈی پی او سے ملاقات

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)آل پاکستان کلاس فور ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر کریم نواز بلوچ کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت سے ملاقات، سکول چوکیداروں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو، مسائل سے آگاہ کیا، ڈی پی او ڈیرہ کی مسائل کے حل میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلاس فور ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر کریم نواز بلوچ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت سے انکے آفس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے کلاس فور یونین کی جانب سے ڈی پی او ڈیرہ کوسکولوں کے چوکیداروں کے مسائل بارے آگاہ کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے سکولوں کے چوکیداروں کو درپیش مسائل کے حل میں محکمہ پولیس کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -