جنوبی وزیرستان کو 2اضلاع میں تقسیم کا اعلان وزیر اعلیٰ کو کرنا چاہئے:قومی وطن پارٹی

جنوبی وزیرستان کو 2اضلاع میں تقسیم کا اعلان وزیر اعلیٰ کو کرنا چاہئے:قومی ...

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)قومی وطن پارٹی کے سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں پارٹی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی طرف سے جنوبی وزیرستان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر اپنے ردعمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعلان خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی کو کرنا چاہیے تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کو ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے موقع پر قبائلی اضلاع کے لیے ایک جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کو چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال کے منصوبے پر کام کے آغاز کا افتتاح کرنا چاہیے تھا۔ تاکہ صوبے کی غذائی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے لاکھوں ایکڑ بنجر اراضی زیر کاشت لائی جا سکیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -