وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے سابق ناظم اشفاق احمد کی ملاقات

 وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے سابق ناظم اشفاق احمد کی ملاقات

  

 سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)وزیرِ اعظم عمران خان سے تحریک انصاف ضلع لکی مروت کے رہنماء وسابق ضلع ناظم اشفاق احمد مروت نے ملاقات کی، اشفاق احمد مروت نے وزیر اعظم کو اپنے حلقے کے مسائل اور سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا،  وزیر اعظم عمران خان کی لکی مروت کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے بہت جلد لکی مروت کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا۔وزیرِ اعظم عمران خان سے جمعہ کے دن ضلع لکی مروت کے رہنما اشفاق احمد مروت نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی جہاں پرانہوں نے وزیر اعظم پاکستان کو ضلع لکی مروت کے مسائل اور علاقے کی سیاسی صورتحال سے آگا ہ کیا، اشفاق احمد خان نے وزیر اعظم کو بتایا کہ لکی مروت پی ٹی آئی کا گڑھ ہے جہاں کے غیوراپنے قائد کے ایک اشارے پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہیں، انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے ضلع لکی مروت کا دورہ کرنے کی درخواست کی، وزیر اعظم پاکستان نے اشفاق احمد خان مروت کو دورہ کرنے کی مکمل  یقین دہانی کرائی۔اس موقع  پر معاونِ خصوصی سیاسی امور ملک عامر ڈوگر، سینیٹر سیف اللہ نیازی، رکنِ قومی اسمبلی عامر محمود کیانی بھی موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -