رشتہ تنازعہ پر پولیو اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

رشتہ تنازعہ پر پولیو اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رشتہ تنازعہ پر ماموں زاد اور خالہ زاد (پولیو ورکرز) پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے گزشتہ روز رشتے سے انکار پر اپنی ماموں زاد بیٹی اور خالہ زاد بھائی پر فائرنگ کی تھی جس کی فائرنگ سے دونوں زخمی ہو گئے تھے، دونوں لڑکا لڑکی پولیو ورکرز ہیں جو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے ان پر فائرنگ کی گئی تھی، ملزم نے ابتدائی دوران تفتیش کے دوران رشتہ تنازعہ پر فائرنگ کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق مدعی مجروح سہیل خان ولد گوہر علی نے تھانہ ناصر باغ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ پولیو اہلکار مسماۃ (ف) دختر نذیر محمد کیساتھ پولیو ڈیوٹی کیلئے جا رہے تھے کہ ناصر باغ روڈ بالمقابل خالد آباد راستہ کے قریب اس کے خالہ زاد ملزم عادل ولد نورمحمد نے ان پر فائرنگ کی جس سے دونوں پولیو اہلکار زخمی ہو گئے ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ عمران عالم نے ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کیں جبکہ گزشتہ روز مصدقہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عادل ولد نورمحمد کو گرفتار کر لیا گیا جس نے ابتدائی دوران تفتیش کے دوران رشتہ تنازعہ پر فائرنگ کر کے اپنی ماموں زاد اور خالہ زاد کو زخمی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -