پشاور کے علاقے بورڈ تاج آباد میں گیس پائپوں میں پانی آنے کا انکشاف

پشاور کے علاقے بورڈ تاج آباد میں گیس پائپوں میں پانی آنے کا انکشاف

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور کے علاقہ بورڈ تاج اباد میں گیس پائپوں میں پانی انے کا انکشاف ہوا ہے جس پر اہلیان علاقہ نے تشویش کا ا ظہار کرتے ہوئے  محکمہ سوئی گیس سے فوری نوٹس لیکر ریلفی فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر سوائی گیس دفتر کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہونگے اور احتجاجی تحریک چلائنگے اہلیان علاقہ کے مطابق  بورڈ تاج آباد گلی نمبر 10 میں گیس کے پائپوں میں پانی آنے لگا ہے جبکہ متعلقہ انتظامیہ اس پر چشم پوشی اختیار کی ہوئے ہے اہلیان علاقہ کے مطابق  بھاری بلز ادائیگی کے باجود گیس کا نہ انا قابل مذمت ہے  انہوں نے کہا کہ گیس پائپوں میں گیس کی جگہ پانی کا انا انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اہلیان علاقہ کے مطابق متعدد بار اس حوالے سے شکایت کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلہ فوری حل کیا جائے بصورت دیگر سڑکوں پر نکلنے سمیت سوئی گیس دفتر کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -