بنوں،رقم لین دین کے تنازع،دیگر واقعات میں 3نوجوانوں کی زندگی کے چراغ گل

بنوں،رقم لین دین کے تنازع،دیگر واقعات میں 3نوجوانوں کی زندگی کے چراغ گل

  

 بنوں (نمائندہ خصوصی)فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں واقع کوٹکہ فیروز میں مبینہ ملزم نے فائرنگ کرکے 17سالہ احمد اللہ ولد عبدالرشید سکنہ کوٹکہ فیروز نیظم بازر بنوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ملزم موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے مقتول کے چچا عبدالصمد ولد شانراز خان کی رپورٹ پر مبینہ ملزم واحد اللہ ولد مجیب الرحمن سکنہ کوٹکہ فیروز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا وجہ کچہ اینٹ کے رقم کے لین دین پر تنازعہ بتائی گئی ہے۔قتل کی دوسری واردات تھانہ صدر جکی حدود میں واقع کوٹکہ حافظ آباد کے مقام پر ہوئی جہاں مبینہ ملزم نے فائرنگ کرکے 12سالہ یسین خان ولد اللہ نور سکنہ کوٹکہ حافظ آباد کو موت کے گھاٹ اتاردیا پولیس نے مقتول کے چچا اسماعیل ولد بصنور خان کی مدعیت میں مبینہ ملزم راقیاز خان ولد نواب خان سکنہ محلہ سالار یعقوب بنوں حال کوٹکہ حافظ آباد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا وجہ عداوت ملزمان کی پر مقتول کے چچا کی دکان سے مفت سامان لیجانے سے انکار پر وقوعہ رونما ہونا بتائی گئی ہے۔قتل کی تیسری واردات بھی تھانہ صدر کی حدود میں واقع کھیل گراؤنڈ نزد دریائے کرم کے مقام پر ہوئی جہاں یاری دوستی میں دھونکہ دینے کے معاملے پر مبینہ ملزمان نے فائرنگ کرکے22سالہ محمد اویس ولد مہربان علی شاہ سکنہ کوٹ براڑہ بنوں کینٹ کو موت کے گھاٹ اتاردیا پولیس نے مقتول کے والد مہربان علی شاہ ولد گل صاحب شاہ کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان وسیم ولد جمیل،شان ولد علی خان ساکنان کوٹ براڑہ اور سمیع اللہ ولد شاہجہان وکنہ کوٹ عادل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -