سندھ ہائیکورٹ نے میڈیا چینل کو ایم جی موٹرز کیخلاف پروپیگنڈا سے روکدیا

سندھ ہائیکورٹ نے میڈیا چینل کو ایم جی موٹرز کیخلاف پروپیگنڈا سے روکدیا

  

کراچی(سٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ایم جی موٹرز کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ایک میڈیا چینل، ایک اینکر اور ایک یو ٹیوب چینل کے میزبان کو ایم جی موٹرز کے خلاف کسی بھی طرح کے بے بنیاد الزامات لگانے یا جھوٹا پروپیگنڈا کرنے سے روک دیا۔ایم جی موٹرز کے وکیل بزاد حیدر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے عدالت کو بتایا کے کچھ عرصے سے ایم جی موٹرز کو سوشل میڈیا پر بالکل بے بنیاد پروپیگنڈے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عدالت عدلیہ کا جائزہ لینے کے بعد تینوں علیہان کو مستقبل میں ایم جی موٹرز کے خلاف کسی بھی طرح کے بے بنیاد الزامات لگانے سے روک دیا۔ ایم جی موٹرز کے نمائندگان نے اپنے تمام صارف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایم جی موٹرز کی کاروں کو بے حد پسند کیا اور ان کا انتخاب کیا۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ باقی تمام گاڑی بنانے والی کمپنیوں کی طرح ایم جی موٹرز کو بھی ای سی یو چپوں کی کمی کا سامنا ہے۔ لیکن پھر بھی ایم جی موٹرز اپنے تمام صارفین کا مشکور ہے کہ انہوں نے ایم جی موٹرز کی کاروں کی ڈلیوری میں صبر کا اظہار کیا اور مزید بتایا کہ ایم جی موٹرز اپنی تمام گاڑیوں کی ڈلیوری پر پر عزم ہے اور ہر طور پر ڈلیوری کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایم جی موٹرز نے نمائندگان نے مزید تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی اقدامات ایم جی موٹرز صرف اس لئے اٹھا رہا ہے کہ صارفین کو کسی بھی قسم کا کوئی مغالطہ نہ ہو کہ ایم جی موٹرز اپنے وعدوں پر پورا نہیں اترے گا اور ایم جی موٹرز اپنی بھرپور کوششوں میں گامزن ہے کہ وہ پاکستان میں تمام صارفین کو اچھی کوالٹی اور سیفٹی کے بین الاقوامی معیار پر اترنے والی گاڑیاں فراہم کرے گا۔ ایم جی موٹرز کی تمام گاڑیاں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے معیار پر تیار ہوئی ہیں اور دنیا کے کسی بھی اچھے ممالک میں تیار شدہ گاڑیوں کے مدمقابل ہیں۔ یاد رہے کہ ایم جی موٹرز پاکستان کی واحد کمپنی ہے ’بی‘ کیٹگری کے سیگمنٹ میں الیکٹرک گاڑی متعارف کروا رہی ہے اور اس کے علاوہ بے حد موضوع Hybridگاڑیاں بھی لا رہی ہے جو صارفین کے لئے ٹرانسپورٹ کا ایک اچھا معیار اور سستا راستہ ہے۔ ایم جی موٹرز کی CKDگاڑیاں بھی جلد متعارف کرائی جائیں گی اور ڈیلر شپ نیٹ ورک پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ ایم جی موٹرز کے نمائندگان کے مزید کہا کہ ایم جی موٹرز کا وژن اور مشن دونوں اس وقت صرف اس پر فوکس کر دیا کہ وہ ایکسپورٹ کوالٹی کی گاڑیاں پاکستان میں متعارف کروائے جس میں ناصرف جدید ٹیکنالوجی کا انتخاب ہو بلکہ سیفٹی کا بھی اعلیٰ معیار کا خیال رکھے۔ ایم جی موٹرز نے مزید کہا کہ عدلیہ کے حکم کے بعد وہ کسی بھی قسم کا جھوٹا پروپیگنڈا نہیں برداشت کرے گا اور سخت کارروائی کرنے کا مجاز رکھتا ہے۔ ایم جی موٹرز اپنے وعدوں کو پورا کرنے کا بھرپور عزم رکھتا ہے اور ہر ممکن کوشش کرے گا کہ تمام صارفین سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔

ایم جی موٹرز

مزید :

پشاورصفحہ آخر -