شیر گڑھ،بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی تیز، 4اشتہاری، 5مشتبہ،3سہولت کار گرفتار

شیر گڑھ،بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی تیز، 4اشتہاری، 5مشتبہ،3سہولت کار گرفتار

  

 شیرگڑھ (نا مہ نگار) لوند خوڑ پولیس کا امن و امان برقرار رکھنے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کردی سرچ اپریشن کے دوران 4مجرمان اشتہاری،5مشتبہ افراد،مفروروں کو پناہ دینے کے الزام میں تین افراد اور ایک منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ،منشیات  بر آمد کیا تفصیلات کے مطابق لوند خوڑ پولیس نے ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں ایس ایچ او ولایت شاہ کی قیادت میں لوند خوڑ اور گردو نواح میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا  اپریشن کے دوران4مجرمان اشتہاری گرفتار جبکہ5مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اسی طرح مشہور منشیات فروش مراد ولد عزیر سکنہ مسکین ابا جلالہ کے قبضے سے956 گرام چرس  برآمد کرکے گرفتار کر لیا گیاجبکہ مفروروں کو پناہ دینے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار گیا گیا گرفتار افراد سے ایک عدد پستول ایک رائفل اور 57عدد کارتوس بر آمد کرکے ان کے خلاف مجوزہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی میڈیا سے بات چیت کے دوران ایس ایچ او لوند خوڑ ولایت شاہ نے کہا کہ ڈی پی مردان ڈاکٹر زاہد اللہ کے احکامات کی روشنی میں علاقے سے جرائم اور منشیات کے خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے اور علاقے کو جرائم سے پاک کرکے دم لوں گا جرائم کا خاتمہ اور امن کا قیام نصب العین ہے جس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا  ئے جارہے ہیں اور جب تک جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کا قلع قمع نہ کروں آرام سے نہیں بیٹھوں گا انہوں نے جرائم پیشہ افراد کو خبردار کیا کہ علاقے سے چلے جائیں  یا توبہ تائف ہوکر شریفانہ زندگی گزارنے کا عہد کریں ورنہ باقی عمر جیل میں گزاریں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -