عثمان مرزا تشدد کیس، پولیس چالان کی تفصیلات سامنے آ گئیں 

عثمان مرزا تشدد کیس، پولیس چالان کی تفصیلات سامنے آ گئیں 

  

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد اور اس کی ویڈیو وائرل ہونے سے متعلق کیس میں پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے چالان کی تفصیلات سامنے آ گئیں کو نجی ٹی وی کے مطابق سیکٹر ای الیون میں تشدد اور زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے بیان دیا کہ ملزم عثمان مرزا اور اس کے دوست مذاق اڑاتے رہے اور واقعہ کی ویڈیو بھی بناتے رہے،پولیس چالان کے مطابق عثمان مقدمے کا مرکزی کردار ہے جس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نازیبا ویڈیو بنائی، ملزمان نے ویڈیو بنا کر لڑکے اور لڑکی کو بلیک میل کیا اور بعد میں بھتے کی رقم بھی وصول کی چالان میں کہا گیا کہ ملزم کی نشاندہی پر ویڈیو بنانے والا موبائل فون اور ڈرانے کیلئے استعمال کیا گیا پستول بھی برآمدکیا گیاپولیس چالان کے مطابق ملزم عمر بلال نے انکشاف کیا کہ عثمان مرزا کے کہنے پر متاثرہ لڑکے اور لڑکی سے سوا 11لاکھ روپے لیے، 6لاکھ روپے عثمان کو دئیے اور باقی رقم دیگر ساتھیوں میں تقسیم کی گئی متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے مجسٹریٹ کے سامنے دفعہ 164کے بیانات ریکارڈ کروائے متاثرین کے مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کروائے گئے بیانات کو بھی چالان کاحصہ بنایا گیا۔ 

تشدد کیس 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -