خدمات تک رسائلی قانون،بہترین اقدام ہے،عبدالوہاب 

خدمات تک رسائلی قانون،بہترین اقدام ہے،عبدالوہاب 

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر آر ٹی ایس بنوں عبدالوہاب نے کہا ہے کہ خدمات تک رسائی کا قانون حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے ایک بہترین اقدام ہے جس کے ذریعے عوام آسانی سے اپنے حقوق حاصل کرسکتے ہیں اور صوبائی محکموں کی جانب سے ڈومیسائل بنانے،پولیس سے تصدیق،ڈرائیونگ لائسنس کارڈ بنانے،ڈومیسائل سرٹیفیکٹ،ایف آئی آر درج کرانے،پیدائش،اموات سرٹیفیکٹ،گاڑی کی ملکیت کی منتقلی،دستاویزات کی تجدید،فرد،زمین،وراثت میں تبدیلی اور دیگر صوبائی محکموں سے خدمات میں تاخیر یا پیسے لینے کی صورت میں آر ٹی ایس کے ذریعے اپنی مشکلات کا ازالہ کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیبر ہوڈ کونسل ٹو کے دفتر میں سیکرٹری امیر اللہ خان کی جانب سے منعقدہ آگاہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس کا مقصد سرکاری اداروں میں خدمات کا خصوصل عوام کیلئے آسان بناناہے اور اس قانون سے متعلق عوام میں آگاہی کیلئے آگاہی مہم مختلف علاقوں میں چلا رہے ہیں تاکہ عوام کو بہترین اور مثبت انداز میں ان قوانین سے متعلق معلومات اور درست رہنمائی فراہم کی جاسکے۔انہوں نے آر ٹی ایس کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ جس محکمہ سے متعلق آر ٹی ایس کے تحت شکایات کی جائیگی اور متعلقہ محکمہ کے ذمہ دار حکام قانونی جواز پیش نہ کرسکے تو اس کا25ہزار روپے تک جرمانہ کیا جاسکیا گا کیونکہ آر ٹی ایس کی حثیت سول کورٹ کی ہے۔اجلاس میں سابق ناظمین اسماعیل خان،سبز علی خان،شمائل خان،طارق محمود،سابقہ کونسلر زیر محمد،سابق پرنسپل ظہور اللہ خان سمیت علاقہ کے معززین اور سابقہ بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی اور خدمات تک رسائی قانون سے متعلق عوام میں آگاہی کے حوالے سے اجلاس منعقدہ کرنے پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عبدالوہاب خان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -