سرائے نورنگ،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ،2 افرا د زخمی
سرائے نورنگ(نمائندہ اوصاف)تھانہ نورنگ کی حدود کوٹکہ اطلس خان میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مبینہ طور پر نوجوان سمیت دوافراد زخمی ہوگئے۔نورنگ پولیس نے میڈیا سے کے نمائندوں کو رابطہ کرنے پر بتایاکہ عبدالقدیر خان ولد گل مرجان نے مجروح شاکراللہ کے ہمراہ زخمی حالت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز وہ شاکراللہ کے ہمراہ چکر لگانے کی غرض سے اپنی ذاتی موٹر سائیکل پر براستہ ہسپتال روڈ نورنگ کرم پل جارہے تھے کہ جب قبرستان واقع کوٹکہ اطلس خان پہنچے تو پیچھے سے ایک موٹر سائیکل جس پردو نامعلوم مسلح افراد جو سامنے آنے پر شناخت کرسکتاہے سوار تھے جونہی ان کے قریب سے گزرتے ہوئے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے وہ شاکراللہ خان سمیت لگ کر زخمی ہوئے اور موٹر سائیکل سے نیچے گر پڑے۔پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم دوافراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔