اے این پی کے نیاز محمد خان پر قاتلانہ حملہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اے این پی کے نیاز محمد خان پر قاتلانہ حملہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی مہمند کے کارکنوں نے اے این پی مہمند کے سینئر نائب صدر نیاز محمد خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے ہفتہ کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیاز محمد خان نے گزشتہ روز اپنے علاقے کی طالبات کے لیے سائنس ٹیچر کے معاملے میں گورنمنٹ ہائی سکول ڈب کور مچنی کی انتظامیہ سے بات چیت کے لیے گئے تاہم ملک نصرت نامی شخص اور ان کے بیٹوں نے اے این پی رہنماء اور علاقے کے سماجی شخصیت نیاز محمد خان اور سکول کے کلاس فور عمران کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے مظاہرین نے آئی جی خیبر پختونخوا، ڈی آئی جی اور ڈی پی او مہمند سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ شخص کے خلاف فوری کارروائی کرے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے ورنہ احتجاج میں شدت لائیں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -