ڈیرہ،اشتہاری ملزمان 4  سہولت کاروں سمیت گرفتار 

ڈیرہ،اشتہاری ملزمان 4  سہولت کاروں سمیت گرفتار 

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ پولیس کی دہشتگردی اور قتل سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب خطرناک دہشتگردوں اور مفروراشتہاری ملزمان کو پناہ و خوراک فراہم کرنے والے دو بھائیوں سمیت دیگر سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن(ر) نجم الحسنین لیاقت کی جانب سے مطلوب دہشتگردوں اور دیگر اشتہاری ملزمان کے سہولت کاروں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات پر تھانہ صدر،، تھانہ چودھوان اور تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس نے دہشتگردی، قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث دہشتگردوں اور اشتہاری ملزمان کو پناہ و خوراک فراہم کرنے کے الزامات میں کاروائیوں کے دوران مطلوب دہشتگردوں اور اشتہاری ملزمان کے دو بھائیوں سمیت4سہولت کاروں کو گرفتار کرکے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -