ہنگو،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ہدایت پر 145 کلو چرس نذر آتش

ہنگو،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ہدایت پر 145 کلو چرس نذر آتش

  

ہنگو(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاجرہ رحمان کے ہدایات پر 161مقدموں کے 145کلو گرا م چرس نذر اتش کی گئی اس حوالے سے ایک تقریب ہنگو کے علاقہ چار باغ میں سینئرسول جج شاہ فیصل کی صدارت میں منعقدہ ہوئی تقریب میں سول جج ٹو حیدر حسین پبلک پراسیکیوٹر ضیاء اللہ وزیر انسپکٹر شاہ بارا ز خان ار ائی حبیب الرحمان  انچارج مال خانہ طارق عزیزو دیگر افسران نے شرکت کی تقریب کے دوران تھانہ سٹی ہنگو کے 161مقدمات پر پکڑی گئی 145کلو گرام چرس سینئر سول جج شاہ فیصل کی نگرانی میں نذر اتش کی گئی اس موقع پر سینئر سول جج شاہ فیصل اور سول جج ٹو حیدر حسین نے کہاکہ منشیات ایک ناسور ہے اس لعنت کے خاتمے کیلئے عوام پولیس اور عدلیہ کے ساتھ تعاون کریں عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے میڈیا بھی منشیات کے خلاف اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ منشیات معاشرے کیلئے ایک ناسور ہے اس کا خاتمہ کرکے اور تعاون کرکے عوام اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -