ڈیرہ،ٹرک بریک فیل ہونے  سے الٹ گئی،26 خانہ بدوش زخمی 

ڈیرہ،ٹرک بریک فیل ہونے  سے الٹ گئی،26 خانہ بدوش زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ میں مغل کوٹ کے مقام پر خانہ بدوشوں کامزدا ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا، کمسن بچوں اور خواتین سمیت26افراد زخمی، زخمیوں کو درازندہ اور ڈیرہ کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ میں مغل کوٹ کے مقام پر ژوب کے راستے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والے خانہ بدوشوں کا مزداٹرک تیز رفتاری اور بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کنارے الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں مزدا ٹرک میں سوار کمسن بچوں اور خواتین سمیت26زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے ٹائپ ڈی ہسپتال درازندہ منتقل کیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی بنا پر انہیں ڈیرہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔