ڈیرہ،صوبائی وزیر فیصل امین گنڈا پور کی کوششیں بار آور،نکاسی آب کا مسئلہ حل

ڈیرہ،صوبائی وزیر فیصل امین گنڈا پور کی کوششیں بار آور،نکاسی آب کا مسئلہ حل

  

 ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ اسماعیل خان کی نکاسی کیلئے وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور اور ان کے بھائی صوبائی وزیر فیصل امین خان گنڈہ پورکی خصوصی دلچسپی سے غیر ملکی امدادی اداروں کے تعاون سے ڈیرہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں نکاسی آب کے مسئلہ کے حل کیلئے ''سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ'' کااہم منصوبہ حتمی مرحلہ میں داخل ہوگیا۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیرہ اسماعیل خان انجینئر مسعود الرحمن خان کی کوششوں سے ڈیرہ شہر کے وسط سے7کلومیٹر دور تجویز کردہ موضع ملانہ میں '' سیوریج ٹرٹمنٹ پلانٹ'' پر عوامی رائے، متاثرین علاقہ کے تحفظات اور منصوبے کے ماحولیاتی اثرات کے حوالے سے تجاویز کے حصول کیلئے6اکتوبر2021 کو موضع ملانہ میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ پبلک ہیلتھ سرکل دفتر اور ڈیرہ ڈویژن کی سطح پرایک ڈیسک قائم کردیا گیا ہے جہاں سے اس اہم منصوبے بارے معلومات دستیاب ہونگی جبکہ اس حوالے سے تحریری شکایات، تحفظات اور تجاویز بھی دی جاسکتی ہیں۔ عوامی حلقوں نے سپرنٹنڈنگ انجینئر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیرہ اسماعیل خان انجینئر مسعود الرحمن خان، ایکسین انجینئر گل عجب خان اور ایس ڈی او انجینئریوسف خان علیزئی کی کاوششوں کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ڈیرہ اسماعیل خان کی نکاسی آب کا اہم ترین منصوبہ ہے، اس منصوبہ کی تعمیر کے حوالے سے منعقدہ جلسے میں تمام سٹیک ہولڈرز سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی کامیابی میں اپنا کردارا دا کریں اور بہترین تجاویز سامنے لائیں تاکہ اس کثیر المقاصد منصوبے سے جلد از جلد استفادہ حاصل کیا جاسکے اور ممکنہ متاثرین کو قریب ترین سرکاری اراضی سے متبادل اراضی فراہم کرکے ان کی داد رسی کی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -