وزیرا عظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 ستمبر کو طلب کرلیا

  وزیرا عظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 ستمبر کو طلب کرلیا

  

 اسلام آباد (آن لائن)وزیرا عظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 ستمبر بروز منگل کو  طلب کرلیا۔ 15نکاتی ایجنڈ ا جاری کر دیا گیا ہے۔نیب چیئرمین کی تقرری و توسیع سے  متعلق  آرڈیننس کی منظوری کا امکان ہے۔وزیر قانون فروغ نسیم 2 آرڈیننس پر شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحا ل کا جائز ہ لیا جائے گا اور کابینہ کو سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی کلیئرنس سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ ایو ی ایشن پالیسی، عملدرآمد پر پیش رفت بھی بریفنگ ایجنڈے میں شامل ہیں۔اجلاس میں کارووبار اور انسانی حقوق کے بارے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری بھی دی جائے گی جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے ویزا پراسس بارے بریف کیا جائے گا۔کراچی پورٹ بورڈ کے محمو دمولوی کے استعفے اور ان کی جگہ سعود عظم کی تعیناتی کی منظور ی بھی دی جائے گی۔اجلاس میں کابینہ کی جانب سے پاکستان نرسنگ کونسل کے معاہدے سے متعلق آرڈیننس کے اجرا اور رویت ہلال سے متعلق قانون سازی کی منظوری دی جائے گی جبکہ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور ادارہ جاتی ریفارمز کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ  نیب چیئرمین کی تقرری و توسیع سے  متعلق  آرڈیننس کی منظوری کا امکان ہے،وزارت قانون کابینہ میں 2 آرڈیننس پیش کرے گی، وزیر قانون فروغ نسیم دونوں آرڈیننسز پر بریفنگ دیں گے۔ نیب ترمیمی آرڈیننس میں اپوزیشن لیڈر کو مشاورت سے باہر رکھنے بارے آرڈیننس تیار کرلیا ہے  جو منظوری کے لئے پیش کیا جائیگا،حکومت  نے  آرڈیننس کے اجرا کے بعد اتفاق رائے پیدا کر کے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ  وفاقی کابینہ دونوں میں سے ایک آرڈیننس کی منظوری دے گی۔ 

 کابینہ کا

مزید :

صفحہ اول -