طالبان نے سکریپ کی بیرون  ملک منتقلی پر پابندی لگادی

  طالبان نے سکریپ کی بیرون  ملک منتقلی پر پابندی لگادی

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کی وزارت داخلہ نے سکریپ کی بیرون ملک منتقلی پر پابندی لگادی۔امریکی فوج افغانستان سے انخلا کے دوران کروڑوں ڈالرز مالیت کا فوجی سازو سامان چھوڑ کر گئی اور کئی فوجی گاڑیاں اور دیگر سامان ناکارہ بنایا جن پر سکریپ کا کام کرنے والوں کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔تاہم اب افغان حکومت نے سکریپ کی منتقلی پر پابندی عائد کردی ہے۔افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزرات داخلہ نے مرکزی اور صوبائی پولیس سربراہان کو ہدایت جاری ہے جس کے مطابق سکریپ کی سمگلنگ کی سختی سے روک تھام کی جائے۔وزارت کا کہنا ہے کہ سکریپ کی اسمگلنگ کی روک تھام سے ملک میں کاروبار اور تجارت کو فروغ ملے گا لہٰذا اس حوالے سے سخت کارروائی کی جائے۔وزرات داخلہ نے صوبائی پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ سمگلنگ میں ملوث افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

 پابندی

مزید :

صفحہ اول -