عمران خان کی سیاست شہباز شریف کیخلاف جھوٹے مقدمات سے زندہ ہے:مریم اورنگزیب

  عمران خان کی سیاست شہباز شریف کیخلاف جھوٹے مقدمات سے زندہ ہے:مریم اورنگزیب

  

 لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب ایف آئی اے اور نیب سے عدالتوں میں جھوٹ بلوا رہے ہیں،حسد اور سیاسی انتقام نے اِن مرے ہوئے مقدموں کو زندہ رکھا ہو ہے، الٹے سیدھے ہوجائیں پھر بھی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوگی۔ہفتہ کو اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم ایف آئی اے اور نیب سے عدالتوں میں جھوٹ بلوا رہے ہیں،یہ تمام وہی جھوٹے مقدمات اور الزامات ہیں جن کو بنانے کے لئے عمران خان نے سابق ڈی جی ایف آئی پہ دباؤ ڈالا تھا، مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمر ان خان نے شہباز شریف کے خلاف ذاتی بغض اورسیاسی انتقام کے جھوٹے مقدمات بنوا کر اپنی مری ہوئی سیاست کو زندہ رکھا ہوا ہے، نیب اور ایف آئی اے کے ساتھ ایک مرتبہ الٹے ہوں، پھر سیدھے ہوں، پھر الٹے اور سیدھے ہوں تو بھی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے شہباز شریف کے خلاف بنائے تمام جھوٹے مقدمات کے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلہ آچکے ہیں اور ایک پیسے کی کمیشن، کک بیک، کرپشن یا خورد برد کا وجود بھی نہیں،شہباز شریف نے بطور وزیرِ اعلیٰ اپنے فیصلوں سے اپنے خاندان کے کاروبار کو نقصان پہنچایا اور عوام کو فائدہ پہنچایا،ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے بعدبے بنیاد اور سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے کو ختم ہو جانا چایئے۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -