ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں صرف 5روز باقی 

ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں صرف 5روز باقی 

  

لاہور(نامہ نگار)ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں صرف 5روز باقی رہ گئے تاہم لاہور ٹیکس بار نے وفاقی حکومت اور ایف بی آر سے مدت مزید ایک ماہ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا، لاہور ٹیکس بار کے صدر جمیل بیگ اور نائب صدر حسیب اللہ خان نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی مدت میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور ایف بی آر سے مدت ایک ماہ بڑھانے کا مطالبہ کیا  نائب صدر ٹیکس بار حسیب اللہ خان کاکہناہے کہ اس مرتبہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کو بھاری جرمانے جمع ہوں گے،ابھی تک ٹیکس گزاروں کی بڑی تعداد نے ریٹرن جمع نہیں کروائے، ایف بی آر کا سسٹم ہیک ہونے کے باعث ایک ہفتہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں ہوسکے، ایف بی آر کی ویب سائٹ تاحال مکمل فنکشنل نہیں، ٹیکس ریٹرن بروقت جمع نہ ہونے سے قومی خزانے کا نقصان ہوگا۔

ٹیکس ریٹرن 

مزید :

صفحہ اول -