سی پیک کے تحت کراچی کیلئے اقتصادی ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ شروع

سی پیک کے تحت کراچی کیلئے اقتصادی ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزارت بحری امور نے سی پیک کے تحت کراچی کے لیے ایک بہت بڑا اقتصادی ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ شروع کردیا ہے۔اس ضمن میں وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے کہا کہ کے سی سی ڈی زیڈ منصوبہ ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور بیجنگ میں منعقد سی پیک پر 10 ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے اجلاس میں منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا دونوں ممالک نے کراچی کوسٹل کمپریہنسیو ڈویلپمنٹ زون کو سی پیک میں شامل کرنے پر اتفاق کیا۔یہ منصوبہ بحری امور کی وزارت کا ایک بہترین اقدام ہے۔منصوبہ کراچی کو ایک انتہائی جدید شہری انفراسٹرکچر زون فراہم کرے گا،جس سے کراچی دنیا کے سر فہرست بندرگاہوں میں شامل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے پی ٹی کے ساتھ شراکت میں براہ راست چینی سرمایہ کاری پر بنایا جائے گا۔منصوبے کی متوقع سرمایہ کاری تقریبا 3.5 بلین ڈالر ہے۔منصوبہ آس پاس کی کچی آبادیوں میں رہنے والے 20 ہزار سے زائد خاندانوں کو رہائشی آبادکاری بھی فراہم کرے گا۔علی زیدی نے کہا کہ کے سی سی ڈی زیڈ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے بھی بہت فائدے مند ثابت ہوگا۔منصوبہ دونوں برادر ممالک کے درمیان ترقی اور صنعتی تعاون کو نمایاں طور پر بڑھا دے گا

مزید :

صفحہ اول -