بائیڈن کا مودی کو فلسفہ گاندھی پر لیکچر تعلقات میں نئے باب کے آغاز کا عندیہ  

بائیڈن کا مودی کو فلسفہ گاندھی پر لیکچر تعلقات میں نئے باب کے آغاز کا عندیہ  

  

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ کے دورے پر موجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی صدر جو بائیڈن نے گاندھی کے فلسفے پر لیکچر دیدیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کیوزیراعظم نریندر مودی کی امریکہ کے صدر جوبائیڈن سے ملاقات وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ہوئی۔مقبوضہ کشمیر اور آسام میں مسلمانوں کو کچلنے والے نریندری مود ی کو امریکی صدر نے عمدہ انداز سے طنز کا نشانہ بنایا۔ جو بائیڈ ن نے نریندری مودی کو گاندھی جی کافلسفہ پڑھا دیا اور کہا گاندھی جی کا پیغام عدم تشدد، احترام اور برداشت کا پیغام تھا۔ تاہم صدر بائیڈن نے یہ بھی کہا دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ملاقات کے ایجنڈے میں انڈو پیسیفک کی صورتحال، کوآڈ یعنی امریکہ،بھارت،جاپان اور آسٹریلیا کی شراکت داری بھی شامل تھی۔

بائیڈن لیکچر

مزید :

صفحہ اول -