افغانستان میں طالبان کی گاڑی پر بم حملہ، ہلاکتیں

افغانستان میں طالبان کی گاڑی پر بم حملہ، ہلاکتیں
افغانستان میں طالبان کی گاڑی پر بم حملہ، ہلاکتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جلال آباد (ویب ڈیسک) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں گشت پر مامور طالبان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم کی زد آگئی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور آٹھ  زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ننگرہار کے شہر جلال آباد کی مرکزی شاہراہ پر اُس وقت زوردار دھماکا ہوا جب وہاں سے گشت پر مامور طالبان کی گاڑی گزر رہی تھی۔ترجمان طالبان محمد نعیم کی جانب سے جاری بیان میں جلال آباد میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والا شخص محکمہ بلدیہ کا ملازم تھا۔دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں طالبان اہلکار بھی شامل ہیں۔ ہسپتال ذرائع نے بھی دو افراد کی ہلاکت اور 8 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایکسپریس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور خبروں میں بھی طالبان کے تین جنگجوؤں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم طالبان کی جانب سے اس کی نہ تو تردید اور نہ ہی تصدیق کی گئی۔