اسلام آباد میں بھی ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، 32نئے کیسز سامنے آگئے 

اسلام آباد میں بھی ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، 32نئے کیسز سامنے آگئے 
اسلام آباد میں بھی ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، 32نئے کیسز سامنے آگئے 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، مزید32 شہری ڈینگی سے متاثر ہو گئے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈینگی کے حالیہ کیسز کے بعد وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 177 ہو گئی ہے ۔

ڈینگی سے متاثرہ افراد کی بڑی تعداد اسلام آباد اور راولپنڈی کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہے ۔ ڈی ایچ او اسلام ااباد کے مطابق گزشتہ 6 ایام میں 125 شہری ڈینگی کے وائرس کا شکار ہوئے ۔ 

واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی مچھر کے باعث ڈینگی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب ڈینگی کے انسداد کے لئے محکموں کو متحرک ہونے کا حکم دے چکے ہیں ۔

ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں ڈینگی سے متعلق اعداد و شمار کا آفس ہی بند ہے جس کے ڈینگی کیسز کی درست تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

مزید :

قومی -تعلیم و صحت -