کورونا کیسزمیں کمی آنے لگی، مثبت کیسز کی شرح 4فیصد سے بھی کم ہوگئی

کورونا کیسزمیں کمی آنے لگی، مثبت کیسز کی شرح 4فیصد سے بھی کم ہوگئی
کورونا کیسزمیں کمی آنے لگی، مثبت کیسز کی شرح 4فیصد سے بھی کم ہوگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مثبت کیسزمیں کمی آنے لگی ،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مثبت کیسزکی شرح 3.98 فیصدریکار ڈ کی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ24 گھنٹے کے دوران کور وناوائرس سے مزید 42 افراد جان کی بازی ہا ر گئے جبکہ ایک ہزار780نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 44 ہزار 712 کوروناٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھرمیں کوروناسے جاں بحق افرادکی مجمو عی تعداد 27 ہزار 566 جبکہ مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ38ہزار668 ہوگئی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -