صومالیہ میں خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار صدارتی محل کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی اور پھر۔ ۔ ۔

صومالیہ میں خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار صدارتی محل کی چیک پوسٹ سے ٹکرا ...
صومالیہ میں خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار صدارتی محل کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی اور پھر۔ ۔ ۔

  

موغا دیشو (ویب ڈیسک)  صومالیہ کے دارالحکومت میں خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار صدارتی محل کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب چیک پوسٹ پر زور دار دھماکا ہوا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس موجود گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تین زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ طاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک خود کش کار بمبار نے کیا جس نے صدارتی محل میں داخل ہونے میں ناکامی پر کار چیک پوسٹ سے ٹکرادی۔ الشباب نامی شدت پسند جماعت نے خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، دھماکے کے وقت صدارتی محل میں صدر اور وزیراعظم موجود تھے جو خیریت سے ہیں۔

واضح رہے کہ صومالیہ کے اکثر علاقوں میں الشباب کی عمل داری ہے تاہم دارالحکومت اب تک حکومت فورسز کے کنٹرول میں ہے جہاں الشباب کے جنگجو کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -