مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک
مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ہلاک

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے شہرمستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مستونگ کے علاقے کلی مہراب میں آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ممتاز پہلوان نامی دہشتگر د ہلاک ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد ممتاز دہشتگردوں کی انتہائی مطلوب فہرست میں شامل تھا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -