رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم گرفتار،اسلحہ بھی برآمد

 رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم گرفتار،اسلحہ بھی ...
 رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم گرفتار،اسلحہ بھی برآمد

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) رینجرز اور پولیس نے منگھو پیر میں مشترکہ کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب ملزم گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والاملزم عابد ساتھیوں کے ساتھ ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ ملزم کے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارہے جارہے ہیں۔

ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی ویڈیو کی مد د سے عمل میں آئی ہے جبکہ ملزم کی پانچ ستمبر کو ڈکیتی کی سی سی ٹی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ملزم کا مزید کارروائی کے لئے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -