صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے 978 ویں سالانہ عرس کا آغازآج ہوگا

صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے 978 ویں سالانہ عرس کا آغازآج ہوگا
صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے 978 ویں سالانہ عرس کا آغازآج ہوگا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت میں صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخشؒ کے 978 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق عرس کی تقریبات کا آغاز رسم چادر پوشی کے بعد کیا جائے گاجبکہ صوبائی وزیر اوقاف پنجاب پیر سید سعید الحسن شاہ اور ڈی جی اوقاف سمیت دیگر رسم چادر پوشی میں شرکت کریں گے۔

ٹریفک پولیس نے متبادل راستے فراہم کرنے سمیت ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں جبکہ بھاٹی سے ٹیکسالی گیٹ تک گرین بیلٹ اور پارک میں شامیانے لگا دئیے گئے ہیں۔

 دربار میں آنے والے زائرین کے لیے ویکسی نیشن سنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں جبکہ3 روزہ تقریبات میں زائرین کے لیے لنگر کا وسیع انتظام بھی کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -