سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبہ کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبہ کو بڑی خوشخبری سنادی گئی
سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبہ کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبہ کو سکالر شپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت سعودی عرب کی 25 جامعات میں پاکستانی طلبہ تعلیم حاصل کریں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے کہا ہے کہ سکالر شپ 75 فیصد پاکستان اور 25 فیصد سعودی عرب میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے ہے جبکہ سکالر شپ کے ذریعے پاکستانی طلبہ ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرسکیں گے۔

بلال اکبر کا کہنا تھا کہ سکالر شپ میں قانون، انجینئر، ایڈمنسٹریشن، معاشیات اور کمپیوٹر سائنس کے مضامین شامل ہیں جبکہ سکالر شپ میں ہر سال طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہے گااوراس حوالے سے سعودی وزارت تعلیم کی شرائط پاکستانی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

مزید :

قومی -بین الاقوامی -