امریکہ میں ٹرین کو حادثہ ، تین افراد ہلاک اور  50 زخمی ہو گئے 

امریکہ میں ٹرین کو حادثہ ، تین افراد ہلاک اور  50 زخمی ہو گئے 
امریکہ میں ٹرین کو حادثہ ، تین افراد ہلاک اور  50 زخمی ہو گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکہ میں ٹرین حادثے کے دوران 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث تین افراد ہلاک جبکہ 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے ۔

امریکی حکام کے مطابق ٹرین حادثہ مونٹانا کے شمالی وسطی علاقے میں ہوا ، فوری طور پر ٹرین حادثے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں ، حادثے کے بعد متعدد افراد ٹرین کی بوگیوں میں پھنس گئے تھے جنہوں امدادی کارروائیوں کے بعد نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ 

حکام کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں 146 مسافر اور عملے کے 16 ارکان موجود تھے ، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔