اسلام آباد میں ایک ہی کاروباری گروپ کے چار افراد 24گھنٹوں میں قتل 

اسلام آباد میں ایک ہی کاروباری گروپ کے چار افراد 24گھنٹوں میں قتل 
اسلام آباد میں ایک ہی کاروباری گروپ کے چار افراد 24گھنٹوں میں قتل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران ایک ہی کاروباری گروپ کے چار افراد کو قتل کر دیاگیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  تھانہ بنی گالہ کی حدود میں نیو مل کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق 24گھنٹوں میں دو پراپرٹی ڈیلرز اور ان کے دو گارڈز سمیت چار افراد کو قتل کیا جا چکا ہے ۔

ادھر پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ، حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان گرفت میں ہوں گے ۔