نیپراکااووربلنگ اورصارفین کی شکایات پرعوامی سماعت کافیصلہ 

نیپراکااووربلنگ اورصارفین کی شکایات پرعوامی سماعت کافیصلہ 
نیپراکااووربلنگ اورصارفین کی شکایات پرعوامی سماعت کافیصلہ 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹر ی اتھارٹی(نیپرا ) نے اوور بلنگ اور بجلی صارفین کی شکایات پر عوامی سماعت کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نیپرا کی جانب سے اووربلنگ اور صارفین کی شکایات کا نوٹس لے لیا گیا جبکہ نیپرا حکام کا کہناہے کہ معاملے پر 30ستمبر کو اسلام آباد میں سماعت ہوگی۔ بجلی کی تقسیم کا ر کمپنیوں کی 31دنوں سے زیادہ کی اووربلنگ کا انکشاف ہوا تھا۔ 

واضح رہے کہ 8ماہ میں ملتان ، سکھر ، کراچی اور لاہور کے صارفین پر زائد بلوں کا بوجھ ڈالا گیا تھاجبکہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے بجلی صارفین بھی اووربلنگ کا شکار ہوئے تھے۔

مزید :

قومی -