آل پاکستان انجمن تاجران کا 29ستمبر کو ایف بی آ ر کے گھیراو کا اعلان

آل پاکستان انجمن تاجران کا 29ستمبر کو ایف بی آ ر کے گھیراو کا اعلان
آل پاکستان انجمن تاجران کا 29ستمبر کو ایف بی آ ر کے گھیراو کا اعلان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آل پاکستان انجن تاجران نےفیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) سے مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے 29ستمبر کو ایف بی آر کے گھیراﺅ کا اعلا ن کردیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ 29ستمبر کو کالے قانون کے خلاف ایف بی آر کے گھیراو کے لئے پاکستان بھر کے تاجر اسلام آباد پہنچیں گے۔

اجمل بلو چ کا کہنا تھا کہ پوائنٹ آف سیلز پرڈیوائس لگانے  کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے ایف بی آر حکام کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد 27ستمبر کی ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ وزارت خزانہ کے باہر کی جانی تھی۔

مزید :

قومی -بزنس -