عالمی ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ : پاکستانی باکسر بلاول ضیا نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

عالمی ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ : پاکستانی باکسر بلاول ضیا نے کانسی کا تمغہ جیت ...
عالمی ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ : پاکستانی باکسر بلاول ضیا نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

  

ماسکو (آن لائن)روس میں جاری 58ویں عالمی ملٹری باکسنگ چمپیئن شپ 2021میں پاکستان آرمی کے باکسر بلاول ضیا نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ماسکو میں ہونے والے ایونٹ میں 36ممالک کے باکسرز نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ عالمی ملٹری باکسنگ چمپیئن شپ میں پاکستانی فورسز کے چھ باکسر  محمد سعید،محمد داود،سلیمان بلوچ،گلزیب،بلاول ضیا اور  محمود حسن شریک ہوئے جن میں پانچ باکسر تجربہ کار تھے جبکہ 81کلوگرام بلاول ضیا نے پہلی مرتبہ کسی بڑے عالمی باکسنگ مقابلوں میں منتخب ہوکر  چمپیئن شپ کی میڈل ٹیبل تک رسائی حاصل کی۔

مزید :

قومی -کھیل -