وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب ، احسن اقبال نے تنقید کے نشتر چلا دیے 

وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب ، احسن اقبال نے تنقید کے نشتر چلا دیے 
وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب ، احسن اقبال نے تنقید کے نشتر چلا دیے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال (ڈیل پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سے خطاب پر احسن اقبال نے تنقید کے نشتر چلا دیے ، کہا کہ وزیر اعظم خود گھر بیٹھے رہے اور جنرل اسمبلی کا میدان خالی چھوڑ دیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم جنرل اسمبلی میں ورچوئل خطاب کی بجائے خود جاتے ،کیا یہ اس لئے نہیں گئے کہ وہاں کسی عالمی رہنما نے ملاقات کا وقت نہیں دیا ،وزیر اعظم نے شرمندگی سے بچنے کیلئے ورچوئل خطاب پر اکتفا کیا، یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔
احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں انہوں نے تین سال سیکھنے میں لگا دیے ، کہتے ہیں چیئرمین نیب کیلئے اپوزیشن لیڈر سے بات نہیں کرنی کیونکہ ان پر نیب کیسز ہیں ،اگر ایسا ہے تو پھر وزیر اعظم پر بھی نیب کیسز ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک پر کامیڈین کی حکومت ہے جو آئے روز لطیفے چھوڑ تے ہیں ۔