دبئی میں یوم دفاع پاکستان اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے جشن شو کا اہتمام

دبئی میں یوم دفاع پاکستان اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے جشن شو کا ...
دبئی میں یوم دفاع پاکستان اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے جشن شو کا اہتمام

  

دبئی (طاہر منیر طاہر)  یوم دفاع پاکستان اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے جشن شو ‘‘ کا اہتمام کیاگیا ۔6 ستمبر 1965ءپاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل  حیثیت رکھتا ہے۔ قیام پاکستان سے لیکر آج تک جن حالات سے وطن عزیز کو واسطہ پڑا ہے ان کا اگر بغور مطالعہ کیا جائے تو 1965ءکی جنگ کا پس منظر اور پوری قوم کا اپنی بہادر فوج کے ساتھ ملکر بھارتی فوج کے عزائم کو 17 دن میں خاک میں ملا دینا بہت سے اسباق دیتا ہے جو آج بھی وطن عزیز کیلئے مشعل راہ کا کام دے سکتے ہیں۔ بھارت نے شہر لاہور کو فتح کرنے کا خواب دیکھا تھا جسے چکنا چور کر دیا گیا۔ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ مل کر ہر سال 6 ستمبر کو یوم دفاع مناتے ہوئے اپنے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

اس حوالے متحدہ عرب امارت میں مقبول احمد انجم اور یاسمین کنول چوہدری نے  ایک کروز ڈنر تقریب کا انعقاد کیا. شرکاء محفل میں بڑی تعداد میں پاکستانی خواتین و حضرات اور بچوں کی تھی جس میں کاروباری و سماجی خدمت گار پاکستانی خواتین کو فاطمہ جناح ایوارڈز دیے گئے اس تقریب کی میزبانی کے فرائض سہیل بھٹی نے ادا کیے. تقریب کا آغاز قاری اسلم سرکانی کی خوبصورت آواز میں تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا. اسکے بعد پاکستان اور یو اے ای کے قومی ترانے نشر کیے گئے. 

تمام   حاضرین محفل نے باآداب  کھڑے ہو کر سنے۔ حاضرین سے استقبالیہ تقریر میں مقبول احمد انجم نے آزادیِ پاکستان اور یوم دفاع کے حوالے سے خواتین کے کارکردگی پر روشنی ڈالی۔  ہماری خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ  حصہ لیکر  آنے والی نسلوں کےلئے ایک شاندار تاریخ رقم کی.ڈائریکٹر  این ایف ایل سمیر شاھد نے  چئیرمین  این ایف ایل  آصف علی چوہدری کی جانب سے شرکاء کا شکریہ ادا کیا. اور باہمت محنتی خواتین جس میں  کراچی دربار کی سی ای اُو فاطمہ جبیں ، ڈاکٹر شائستہ خادم ، ڈاکٹر فردوس نسیم ، ثمینہ ناصر ، ماجدہ خانم ، شہناز خانم ، شنیلہ افروز ، ایزابل صبا، یاسمین کنول ، حاجرہ شیرین درانی اور سعدیہ شہزاد اور دیگر خواتین کو جناح ایوارڈ سے نوازا گیا. مدثر علی سنگر نے دل دل پاکستان ملی نغمہ گا کر محفل کی رونق کو چار چاند لگائے.

تقریب کی انتظامیہ کی جانب سے انعامات اور بمپر پرائس آئی فون بذریعہ قرعہ اندازی  میں خوش نصیب بچی الزبا محبوب کو آئی  فون دیا گیا.  یوم دفاع کی مناسبت سے میاں منیر ہانس ، خادم حسین عابد، ناصر چوہدری ، کامران غفور ، مخدوم رئیس قریشی ، عبدالروف ، سیف الرحمن ، محمد شاھد، جواد لطیف ، رانا انیس ، وقاض گھمن ، محمد جاوید، ملک عامر نوید، خالد ملک ، خلیل بونیری ، عمر خٹک ، محمد شعیب ، شہباز بدر ، وسیم عباس خان اور دیگر نے مل کر یادگار فتح کا کیک کاٹا گیا. آخر میں یاسمین کنول نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا.

مزید :

تارکین پاکستان -