وزیر داخلہ شیخ رشید چھٹی کے روز مچھلیوں کے شکار میں مصروف، تصویر سامنے آگئی

وزیر داخلہ شیخ رشید چھٹی کے روز مچھلیوں کے شکار میں مصروف، تصویر سامنے آگئی
وزیر داخلہ شیخ رشید چھٹی کے روز مچھلیوں کے شکار میں مصروف، تصویر سامنے آگئی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے فریڈم ہاﺅس میں فشنگ کی تصویر شیئر کردی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ فریڈم ہاﺅس میں بنائے گئے تالاب کے کنارے مچھلیوں کا شکار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں شیخ رشید کوفشنگ کے دوران سگار پیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وزیر داخلہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں تحریر کیا گیا کہ”اتوار کے روز فریڈم ہاﺅس پر فشنگ کرتے ہوئے “۔

وزیر داخلہ کی جانب سے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں انہیں بینچ پر بیٹھے فارم ہاﺅس میں موجود پالتو بطخوں کو دانا ڈالتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے علاقے فتح جنگ میں اپنا ایک فارم ہاوس بنایا ہوا ہے جس کا نام انہوں نے ’فریڈم ہاوس‘ رکھا ہے۔

مزید :

قومی -ڈیلی بائیٹس -