وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی نیویار ک سے لندن پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی نیویار ک سے لندن پہنچ گئے
وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی نیویار ک سے لندن پہنچ گئے

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ)وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دورہ نیویار ک کے اختتام کے بعدبرطانیہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کابرطانیہ پہنچنے پر پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خا ن نے  لندن ایئرپورٹ پر استقبال کیا ۔

وزیر خارجہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اور برطانوی پارلیمنٹیرینز کے ساتھ بات چیت کے علاوہ برطانوی ہم منصب لز ٹرس کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن کے حوالے سے دو  روزہ دورے پر امریکا گئے تھے جہاں انہوں نے  اقوام متحدہ کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔

مزید :

بین الاقوامی -