نیشنل ٹی ٹوینٹی، راولپنڈی سٹیڈیم سے 5 بکیز رنگے ہاتھوں‌ پکڑے گئے

نیشنل ٹی ٹوینٹی، راولپنڈی سٹیڈیم سے 5 بکیز رنگے ہاتھوں‌ پکڑے گئے
نیشنل ٹی ٹوینٹی، راولپنڈی سٹیڈیم سے 5 بکیز رنگے ہاتھوں‌ پکڑے گئے

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک) سیکیورٹی اداروں  نے کارروائی کر  کے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم سے   بکیز کو گرفتار کرلیا،اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم سے  5 بکیز گرفتار ہوئے، جن کا تعلق بھارت بکیز مافیہ سے ہے، ان بکیز کو دبئی سے آپریٹ کیا جارہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن یونٹ کی مدد سے بکیز کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا، ان میں سے دو کو گزشتہ روز جبکہ 3 کو آج گرفتار کر کے نیو ٹاؤن تھانے منتقل کردیا گیا۔پولیس تفتیش کے دوران گرفتار بکیز نے انکشاف کیا کہ اُن کا رابطہ بھارت کی بکی مافیہ سے ہے، جنہیں دبئی میں بیٹھے سٹے بازوں کی حمایت بھی حاصل تھی۔ذرائع کے مطابق گرفتار بکیز سے ابتدائی تفتیش کے بعد مقدمات درج کر لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میچز پر جوا کرانے والے پانچوں بکیوں کو سٹیڈیم کے اندر یاسر عرفات انکوژر سے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت ذیشان میمن کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے ہے۔

دوسرے بکی کی شناخت وجاہت حسین کے نام سے ہوئی جس کا تعلق وہاڑی جبکہ چوتھے عبدالرحمان کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

مزید :

کھیل -